Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس اسٹیشن میں قومی پرچم کی حرمتی

پولیس اسٹیشن میں قومی پرچم کی حرمتی

حیدرآباد۔/7فبروری، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں قومی پرچم کی بے حرمتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ کے بعد پولیس کے حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ چونکہ یہ واقعہ کہیں دور نہیں بلکہ پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ ایک شہری نے فرش پر گرے ہوئے قومی پرچم کی تصویر حاصل کرتے ہوئے اسے سوشیل میڈیا پر پیش کردیا جو وائرل ہوچکی اوراس تعلق سے شہری مختلف انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ماریڈپلی پولیس اسٹیشن میں شام تقریباً ساڑھے 6 بجے ایک کانسٹبل پی وینکٹ نریش پولیس اسٹیشن کی عمارت پر گیا اور اس نے جھنڈے کی ڈور کو کھینچ دیا ۔ اس دوران قومی پرچم ترنگا فرش پر گرگیا اور اسی انداز میں تھا۔ اس منظر کو پڑوسی شہری نے دیکھا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق انور نامی شہری نے اپنے سیل فون سے تصاویر لی اور سوشیل میڈیا پر پوسٹ کردیا جو وائرل ہوچکی ہے۔ اس واقعہ کا پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے سختی سے نوٹ لیا ہے اور خاطی عملہ کے خلاف سخت کارروائی کا تیقن دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT