Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / پولیس اسٹیشن پر آر ایس ایس کارکنوں کا حملہ

پولیس اسٹیشن پر آر ایس ایس کارکنوں کا حملہ

کوتراککرا ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آر ایس ایس کارکنوں کے حملہ میں 5 پولیس ملازمین زخمی اور 3 پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ جنہوں نے اپنے ایک گرفتار کارکن کی رہائی کے مطالبہ پر پولیس اسٹیشن کا محاصرہ کردیا تھا ۔ آر ایس ایس واکرس نے کل شب کوتارکادرا پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کردیا ۔ احتجاجیوں کو پولیس نے تعاقب کر کے منتشر کر دیا ۔ لیکن یہ احتجاجی بھاگتے ہوئے سنگباری کردی ۔ جس میں پولیس کی گاڑیوں کو نقصان اور ایک سرکل انسپکٹر سب انسپکٹر اور 3 پولیس کانسٹبل زخمی ہوگئے ۔ انہیں مقامی ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ۔ قبل ازیں ایک آر ایس ایس کارکن بنیش کو ایک کیس کے سلسلہ میں گرفتار کر کے شب 11-30 بجے پولیس اسٹیشن لایا گیا تھا ۔ جس پر برہم بعض آر ایس ایس ورکرس نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرتے ہوئے بنیش کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ حملہ کے سلسلہ میں پولیس نے 35 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ کیرالا میں اسمبلی انتخابات کے اعلامیہ کے بعد آر ایس ایس نے جارحانہ موقف اختیار کرلیا ہے اور اپنے نظر یاتی دشمن کمیونسٹوں کے خلاف مقابلہ آرائی کیلئے کمربستہ ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT