Tuesday , December 18 2018

پولیس اسٹیشن پر حملہ ، 18 گرفتار

ناسک ؍ ممبئی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فوجی اسکول برائے توپ خانہ کے 18 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ناسک۔ پونے قومی شاہراہ پر تعینات ملازمین پولیس پر حملہ کیا اور پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ مچائی تھی۔ فوج کی جانب سے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس مقدمہ میں فوج اور پولیس قریبی تعاون کے ذریعہ آج حملے

ناسک ؍ ممبئی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فوجی اسکول برائے توپ خانہ کے 18 فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ناسک۔ پونے قومی شاہراہ پر تعینات ملازمین پولیس پر حملہ کیا اور پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ مچائی تھی۔ فوج کی جانب سے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس مقدمہ میں فوج اور پولیس قریبی تعاون کے ذریعہ آج حملے کی تحقیقات کررہی ہیں۔ فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مثالی کارروائی خاطی افراد کے خلاف کی جائے گی ۔ پولیس نے فوجیوں کیخلاف قانون تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یہ واقعہ کل دوپہر پیش آیا تھا۔ 100 تا 150 فوجیوں نے اُپ نگر پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔وہاں توڑ پھوڑ مچائی تھی۔ فرنیچر ؍ وائرلیس آلات ، ٹیلیفونس تباہ کردیئے تھے اور خاتون ملازمین پولیس کو زدوکوب کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT