Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / پولیس اسٹیشن پر فوجی جوانوں کا حملہ

پولیس اسٹیشن پر فوجی جوانوں کا حملہ

ناسک۔ 14 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فوجی جوانوں کے ایک گروپ نے ایک آرمی آفیسر کی گرفتاری کے خلاف یہاں ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بناتے ہوئے پولیس ملازمین پر حملہ کردیا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ اوپ نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نمرتا دیسائی نے بتایا کہ حملہ کے الزام میں 6 فوجی جوانوں کو حر است میں لے لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ

ناسک۔ 14 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فوجی جوانوں کے ایک گروپ نے ایک آرمی آفیسر کی گرفتاری کے خلاف یہاں ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بناتے ہوئے پولیس ملازمین پر حملہ کردیا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ اوپ نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نمرتا دیسائی نے بتایا کہ حملہ کے الزام میں 6 فوجی جوانوں کو حر است میں لے لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دیولابی کیمپ میں واقع اسکول آف آرمی سے وابستہ ایک فوجی عہدیدار نے کل رات پولیس اسٹیشن کے قریب اپنی گاڑی کھڑا کردی جس پر ان کی پولیس کیساتھ بحث و تکرار ہوگئی۔ بعد ازاں فوجی عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ تاہم مسئلہ کی یکسوئی کر کے انہیں رہا کردیا گیا ۔ دریں اثناء سادہ لباس میں 50 تا 60 جوان شب 2 بجے پولیس اسٹیشن پہنچے اور فرنیچر کو توڑ پھوڑ کرتے ہوئے پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔ خاتون پولیس عہدیدار نے الزام عائد کیا کہ احتجاجیوں نے انہیں ا یک کمرہ میں بند کردیا اور بعض پولیس ملازمین کو زد و کوب کیا جس میں تین ملازمین شدید زخمی ہوگئے ۔ انہیں ناسک سیول ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ اس واقعہ میں 6 فوجی جوانوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT