Friday , May 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس اسٹیشن کی تعمیر کے لئے اراضی کا معائنہ

پولیس اسٹیشن کی تعمیر کے لئے اراضی کا معائنہ

حسن آباد ۔ 10 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل پولیس کمشنریٹ کے تحت قائم کردہ نئے منڈل ترگوپلہ کے لئے منظور کردہ پولیس اسٹیشن کی ذاتی عمارت کی تعمیر کے لئے درکار اراضی کی نشاندہی کے لئے آج ڈپٹی کمشنر آف پولیس جنگاؤں ملاریڈی اے سی پی باپو ریڈی مقامی سرکل انسپکٹر محمد کریم اللہ خان نے مختلف اراضیات کا معائنہ کیا ۔ نیز ترگوپلہ کاؤن کے وسط میں موجود اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے ذاتی عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر راجیش نائک تحصیلدار ‘ محمد سلیم مہیپال ریڈی و دیگر بھی پولیس حکام کے ہمراہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT