Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس اسٹیشن کے اندر کمار وشواس کے دھرنے کیخلاف ایف آئی آر درج

پولیس اسٹیشن کے اندر کمار وشواس کے دھرنے کیخلاف ایف آئی آر درج

امیٹھی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے امیدوار کمار وشواس اور دیگر سینکڑوں حامیوں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے حامیوں کے پولیس اسٹیشن کے اندر دھرنا دیا تھا۔ پولیس ذرائع نے کہاکہ عام آدمی پارٹی لیڈر اور دیگر حامیوں نے پرینکا گاندھی، راہول گاندھی اور دیگر کانگریس ورکرس کے خلاف ایف آئی آر درج کر

امیٹھی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے امیدوار کمار وشواس اور دیگر سینکڑوں حامیوں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے حامیوں کے پولیس اسٹیشن کے اندر دھرنا دیا تھا۔ پولیس ذرائع نے کہاکہ عام آدمی پارٹی لیڈر اور دیگر حامیوں نے پرینکا گاندھی، راہول گاندھی اور دیگر کانگریس ورکرس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے زور دیتے ہوئے دھرنا دیا تھا۔ کمار وشواس نے الزام عائد کیا تھا کہ مذکورہ قائدین انھیں ہلاک کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ کل گوری گنج پولیس اسٹیشن میں کمار وشواس کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ۔ تعزیرات ہند کی دفعات 188 اور 353 کے تحت درج کردہ ایف آئی آر پر کارروائی کی جائے گی۔ وشواس نے گوری گنج پولیس اسٹیشن میں درخواست داخل کی تھی اور کانگریس قائدین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT