پولیس اکیڈیمی میں غلطی سے فائرنگ میں ایک نوجوان زخمی

حیدرآباد۔28۔اکتوبر (سیاست نیوز) سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں آج رات پیش آئے ایک واقعہ میں بندوق سے اچانک گولی چل جانے کے سبب ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پرانے شہر سے تعلق رکھنے والا حبیب جو آئندہ جمعہ کو منعقد ہونے والے آئی پی ایس آفیسرس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے سلسلہ میں کام میں مصروف تھا کہ یہ واقعہ

حیدرآباد۔28۔اکتوبر (سیاست نیوز) سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں آج رات پیش آئے ایک واقعہ میں بندوق سے اچانک گولی چل جانے کے سبب ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پرانے شہر سے تعلق رکھنے والا حبیب جو آئندہ جمعہ کو منعقد ہونے والے آئی پی ایس آفیسرس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے سلسلہ میں کام میں مصروف تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں حبیب شدید زخمی ہوگیا جس کے سبب اسے سوماجی گوڑہ یشودھا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اس سلسلہ میں مقامی پولیس اور پولیس اکیڈیمی کے عہدیداروں سے ربط پیدا کئے جانے پر کسی نے بھی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ باور کیا جاتا ہے کہ حبیب پولیس اکیڈیمی میں اسلحہ کی منتقلی کے دوران زخمی ہوگیا اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT