Thursday , December 13 2018

پولیس اکیڈیمی کے کیبلس کا سرقہ کرنے والا گرفتار

حیدرآباد 22 اکٹوبر (سیاست نیوز) سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی کے احاطہ میں نصب کئے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے کیبلس کا سرقہ کرنے والے محمد جانی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جانی کو سی آئی ایس ایف کے عملہ نے اُس وقت حراست میں لے لیا جب وہ پولیس اکیڈیمی کے احاطہ میں داخل ہوکر کیبلس کو کاٹ کر اُن کا سرقہ کررہا تھا۔ سی آئی ایس ایف پولیس نے جانی کے قبضہ سے 12 میٹر کیبل برآمد کرتے ہوئے راجندر نگر پولیس کے حوالہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT