Saturday , December 15 2018

پولیس اکیڈیمی کے 9 ٹرینی آئی پی ایس عہدیدار سوائین فلو سے متاثر

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : شہر کے نواحی علاقہ راجندر نگر میں واقع نیشنل پولیس اکیڈیمی میں سوائن فلو کی دہشت پیدا ہوگئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نیشنل پولیس اکیڈیمی میں زیر تربیت 9 ٹرینی آئی پی ایس عہدیدار سوائن فلو سے متاثر ہیں ۔ اس بات کا انکشاف ہونے کے بعد این پی اے میں جنگی خطوط پر احتیاطی اقدامات جاری ہیں ۔ اکیڈیمی کے ذمہ داروں نے اس مہلک مرض سوائن فلو سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات میں شدت پیدا کردی ہے اور فوری طور پر ان زیر تربیت آئی پی ایس عہدیداروں کو ویاکسن دیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان متاثر ٹرینی آئی پی ایس عہدیداروں کو مختلف دواخانوں میںشریک کیا گیا تھا جہاں سے تین کو ڈسچارچ بھی کردیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ یکم جنوری سے ریاست تلنگانہ میں سوائن فلو کے ذریعہ 49 افراد کی اموات واقع ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT