Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس بندوبست کے اخراجات، حکومت تلنگانہ 650 کروڑ روپئے مرکز کو ادا شدنی

پولیس بندوبست کے اخراجات، حکومت تلنگانہ 650 کروڑ روپئے مرکز کو ادا شدنی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تقسیم ریاست آندھرا پردیش و تلنگانہ کے دوران انجام دئیے گئے پولیس بندوبست کے اخراجات کے تحت حکومت تلنگانہ کی جانب سے مرکزی حکومت کو 650 کروڑ روپئے کی رقم ادا کرنے سے متعلق حسابات پیش کئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے بموجب سال 2009 ء میں علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کے آغاز سے ہی ریاست میں قانون نظم و ضبط کی برقراری کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر علاقہ تلنگانہ میں کئے گئے پولیس کے معقول بندوبست سے متعلق تلنگانہ عوام تو بخوبی واقف ہیں اور اس دوران مرکز سے نیم فوجی فورسیس کی طلبی کے علاوہ حسب ضرورت پڑوسی ریاستوں سے بھی حفاظتی دستوں کو طلب کیا گیا تھا جن کے اخراجات حکومت تلنگانہ پر عائد کئے گئے ۔ جب کہ 2 جون 2014 سے قبل ہونے والے اخراجات متحدہ آندھرا پردیش کے کھاتہ کے تحت آئیں گے ۔ اور اس کے بعد بھی کچھ عرصہ تک مرکزی فورسیس کی بندوبست کے لیے تعیناتی برقرار رکھی گئی اور 2 جون سے قبل متحدہ ریاست میں رہنے کے دوران اور علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد انجام دئیے گئے ۔ پولیس بندوبست پر صرف ہونے والے 650 کروڑ اخراجات کے زائد بوجھ کو تلنگانہ حکومت پر عائد کیا جارہا ہے ۔ جس کے نتیجہ میں حکومت تلنگانہ کو 650 کروڑ روپئے کی رقم مرکزی حکومت کو ادا کرنا ہوگا ۔ اور مذکورہ رقم کو آئندہ موازنہ بجٹ کے دوران مختص کرنے کی محکمہ پولیس نے حکومت سے اپیل کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT