Friday , June 22 2018
Home / دنیا / پولیس حملہ میں ہندوستانی مفلوج ، مقدمہ درج

پولیس حملہ میں ہندوستانی مفلوج ، مقدمہ درج

واشنگٹن۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 57 سالہ ہندوستانی شخص پولیس عہدیدار کی مبینہ مارپیٹ کے بعد امریکہ کے پولیس اسٹیشن میں جزوی طور پر مفلوج ہوگیا تھا۔ اس نے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسے ’’پولیس کی بے رحمی‘‘ اور ’’نسلی منافرت‘‘ قرار دینے پر پولیس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔الاباما سے ٹیلیفون پر پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے پٹی

واشنگٹن۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) 57 سالہ ہندوستانی شخص پولیس عہدیدار کی مبینہ مارپیٹ کے بعد امریکہ کے پولیس اسٹیشن میں جزوی طور پر مفلوج ہوگیا تھا۔ اس نے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اسے ’’پولیس کی بے رحمی‘‘ اور ’’نسلی منافرت‘‘ قرار دینے پر پولیس کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔الاباما سے ٹیلیفون پر پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے پٹیل خاندان کے مشیر قانونی ہنری پی شیروڈ نے کہا کہ الاباما کے شہر میڈیسن کی پولیس اور نامعلوم پولیس عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر سریش بھائی پٹیل کو کسی وجہ کے بغیر روک کر ان پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ نسلی منافرت پر مبنی حملہ تھا یا نہیں، لیکن ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کئی ہندوستانی نژاد امریکیوں کی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں نے نہ صرف پٹیل پر پولیس کی بے رحمی کی مذمت کی بلکہ الاباما میں اپنے فرزند سے ملاقات کیلئے سفر کرنے والے پٹیل پر پولیس کے حملے کی وجہ سے پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مبینہ طور پر اس کارروائی کی وجہ سے ہی پٹیل جزوی طور پر مفلوج ہوگئے۔ وہ دو ہفتہ قبل امریکہ پہنچے تھے تاکہ اپنے فرزند اور بہو کی ان کے 17 ماہ کے بچے کی دیکھ بھال میں مدد کرسکیں جس کی نشوونما قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے متاثر ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT