Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس خدمات کو بہتر بنانے کے اقدامات

پولیس خدمات کو بہتر بنانے کے اقدامات

پاسپورٹ تنقیح فیلڈ آفیسرس کو موٹر سائیکلیں‘ماہانہ 30 لیٹر پٹرول

پاسپورٹ تنقیح فیلڈ آفیسرس کو موٹر سائیکلیں‘ماہانہ 30 لیٹر پٹرول
حیدرآباد۔/5مارچ، ( سیاست نیوز) اسپیشل برانچ کی کارکردگی کو بہتر اور نمایاں بنانے کی غرض سے کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی آئے دن اس شعبے کو مستحکم کرنے کئی اقدامات کررہے ہیں ۔ پاسپورٹ ویریفکیشن فیلڈ آفیسرس کی خدمات میں مزید بہتری لانے کیلئے 44 موٹر سائیکلیں فراہم کی جارہی ہیں اور 30 لیٹر پٹرول فی ماہ بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سابق میں اسپیشل برانچ سے وابستہ فیلڈ آفیسر کو محض 200 روپئے پٹرول الاونس دیا جاتا تھا جو ناکافی تھا ۔ 44 موٹر سائیکلوں کی حوالگی کیلئے جوائنٹ کمشنر پولیس اسپیشل برانچ مسٹر وائی ناگی ریڈی نے ایسے فیلڈ ویریفیکیشن آفیسرس کو منتخب کیا ہے جو جلد از جلد اور زیادہ پاسپورٹ درخواستوں کے تنقیح کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں ۔ اس سلسلے میں مسٹر وائی ناگی ریڈی نے بتایا کہ پاسپورٹ درخواستوں کی تنقیح اندرون 5 دن مکمل کی جارہی ہے جبکہ سائبر آباد میں 6 دن میں ویریفکیشن ہورہا ہے ۔ مسٹر ناگی ریڈی نے پاسپورٹ درخواست گذاروں کو بتایا کہ ان کی درخواستوں کو پاسپورٹ سیوا کیندرا میں قبول کئے جانے پر انہیں ایک میسیج روانہ کیا جاتا ہے اور یہ مسیج موصول ہونے کے اندرون تین دن پاسپورٹ درخواست کی ویریفیکیشن کارروائی مکمل کی جاتی ہے انہوں نے درخواست گذاروں کو ان تین دنوں اپنے مقام پر موجود رہنے کا مشورہ دیا ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو کی جانب سے اسپیشل برانچ سے وابستہ کانسٹبل نارائنا کو دیانتداری کے عوض انعام دیا گیا تھا اور اس شعبہ کو کرپشن سے پاک بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT