Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس شعور بیداری مہم

پولیس شعور بیداری مہم

کوڑنگل۔15جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سمبرس پیٹ منڈل کے نمائندہ مقام تمکی میٹلہ میں گذشتہ روز محکمہ پولیس کے زیراہتمام ضعیف الاعتقادی کے خلاف بیشتر مظاہروں کے ذریعہ منعقدہ پروگرام کے ذریعہ عوام میں شعور بیداری پیدا کی گئی ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر پولیس مسٹر ہنمپا نے کہا کہ دیہی مقامات پر لوگ ضعیف الاعتقادی کے دھوکہ میں آتے ہوئے بعض اوقات اپنی قیمتی جانوں کو بھی جوکھم میں ڈال رہے ہیں ۔ موصوف نے مزید انکشاف کیا کہ ان پڑھ لوگ نادانی میں ضعیف الاعتقادی کا شکار ہورہے ہیں جو معیوب بات ہے ۔ کہنہ مشق شعبدہ باز ستیا نارائنا اپنی بیوی کے تعاون سے مختلف اقسام کے مظاہروں کے ذریعہ شعور بیداری کی کامیاب کوشش کی ۔ اس پروگرام میں منڈل پریشد وائس پریسیڈنٹ ویشیا نائک اور پولیس کے عملہ کے ارکان وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT