Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس عہدیدار کا خاتون صحافی سے نازیبا سلوک

پولیس عہدیدار کا خاتون صحافی سے نازیبا سلوک

صحافیوں کی تنظیموں کا احتجاج ۔ ڈی جی پی نے تحقیقات کا حکم دیدیا
حیدرآباد۔ 3 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر کیمپ آفس پرگتی بھون کے قریب ایک پولیس عہدیدار کی جانب سے خاتون صحافی کو نامناسب سلوک کیا گیا جس کے بعد وہاں پر ہلکی سے کشیدگی پیدا ہوگئی۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی کو ہدایت دی۔ تفصیلات کے بموجب بعض کنٹراکٹ ملازمین کی جانب سے آج پرگتی بھون کے قریب اچانک دھرنا منظم کیا گیا اور اس ہجوم کو منتشر کرنے اے سی پی پنجہ گٹہ مسٹرایم وینکٹیشورلو اور پنجہ گٹہ پولیس عملہ وہاں پہنچ گیا۔ احتجاجیوں کی ویڈیو گرافی کرنے اور تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف 10TV کی خاتون صحافی رادھیکا نے اے سی پی سے اس دھرنے سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن اس عہدیدار نے صحافی کو دھکہ دے کر ڈھکیل دیا جبکہ کیمرہ مین کو بھی دھمکایا گیا۔ ڈیوٹی انجام دینے والی خاتون صحافی پر نامناسب سلوک پر صحافتی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اس واقعہ کے خلاف ڈی جی پی سے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد نے جنرل سیکریٹری مسٹر وراحت علی اور ایچ یو جے صدر مسٹر ریاض احمد کی قیادت میں نمائندگی کی جس کے نتیجہ میں کمشنر پولیس کو اس واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر ایم وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ اس واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کی جارہی ہے اور کمشنر پولیس کو عنقریب اس کی رپورٹ دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT