Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پولیس عہدیدار کی خودکشی ، کرناٹک کے وزیر مستعفی

پولیس عہدیدار کی خودکشی ، کرناٹک کے وزیر مستعفی

بنگلورو ۔ 18 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے وزیر کے جے جارج نے شدید دباؤ کے بعد بالآخر آج استعفیٰ دیدیا جبکہ عدالت نے پولیس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی مبینہ خودکشی کے سلسلے میں اُن کے اور دیگر دو سرکردہ پولیس عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی خودکشی کے واقعہ نے ریاست میں سیاسی طوفان کھڑا کردیا ہے ۔ جارج نے اُس وقت استعفیٰ دیا جبکہ چند گھنٹے قبل ہی مقامی عدالت نے مہلوک پولیس عہدیدار ایم کے گناپتی کے بیٹے نہال کی درج کردہ شکایت پر یہ ہدایات جاری کی ۔ نہال نے اپنی درخواست میں وزیر کے جے جارج اور دیگر دو پولیس عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی پولیس کو ہدایت دینے کی خواہش کی تھی ۔ کیونکہ ان تینوں نے مبینہ طورپر اُن کے والد کو خودکشی کیلئے مجبور کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT