Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / پولیس فائرنگ سے زخمی شخص فوت ،احمد آباد میں کشیدگی

پولیس فائرنگ سے زخمی شخص فوت ،احمد آباد میں کشیدگی

احمد آباد 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پیر کے دن احمد آباد کے علاقہ شاہ پور میں گذشتہ رات جھڑپ کے دوران پولیس فائرنگ سے زخمی ایک نوجوان زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ دو ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں جن کے بموجب 2 ہزار سے زیادہ مقامی شہری اتوار کے دن پولیس سے متصادم ہوگئے تھے ۔ جبکہ ذبیحہ گاؤ میں ملوث ملزم ظہیر کو شاہ پور سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ا

احمد آباد 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پیر کے دن احمد آباد کے علاقہ شاہ پور میں گذشتہ رات جھڑپ کے دوران پولیس فائرنگ سے زخمی ایک نوجوان زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ دو ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں جن کے بموجب 2 ہزار سے زیادہ مقامی شہری اتوار کے دن پولیس سے متصادم ہوگئے تھے ۔ جبکہ ذبیحہ گاؤ میں ملوث ملزم ظہیر کو شاہ پور سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ایک ہجوم جمع ہوگیا تھا جس نے مبینہ طور پر سنگباری کی تھی جس کی وجہ سے پولیس کو فائرنگ کرنا پڑا اور آنسو گیاس استعمال کرنی پڑی ۔ شاہ پور کی پتھر والی مسجد کے اشرف خان کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور ان کا کافی خون ضائع ہوگیا تھا ۔اُن پر 12افراد نے الزام عائد کرواتے ہوئے ایف آئی آر درج کروائی تھی کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر مجمع جمع کیا تھا،فساد برپا کیا تھا اور قتل کی کوشش کی تھی ۔ ایک اور مقام پر اتنا ہی بڑا مجمع جمع ہوگیا تھا جس نے ایس آئی سے ریوالور چھین لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT