Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس ملازمتوں کا جھانسہ ایک گرفتار

پولیس ملازمتوں کا جھانسہ ایک گرفتار

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ پولیس رکروٹمنٹ کی جعلی ویب سائیٹ تیار کرکے بے روزگار نوجوانوں کو جھانسہ دینے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) پولیس نے ضلع نظام آباد میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وید کمار نے تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ جو 9281 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تلنگانہ پولیس رکروٹمنٹ کی نقلی ویب سائیٹ قائم کی اس کے ذریعہ وہ نوجوانوں سے آن لائین فیس وصول کرنے کی کوشش کی ۔ نقلی ویب سائیٹ کا بروقت پتہ لگاتے ہوئے آئی پی اڈریس کے ذریعہ دھوکہ باز وید کمار کا پتہ لگالیا اور اسے نظام آباد سے گرفتار کرکے شہر منتقل کردیا ۔ سی سی ایس پولیس گرفتار ملزم کی تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس ریاکٹ میں ملوث مزید دھوکہ بازوں کو بے نقاب کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT