Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس ملازمین کے تبادلوں اور ترقیوں کو مسدود کرنے کا مطالبہ

پولیس ملازمین کے تبادلوں اور ترقیوں کو مسدود کرنے کا مطالبہ

سیما آندھرا عہدیداروں کو فائدہ ممکن ، سرینواس گوڑ کی پریس کانفرنس

سیما آندھرا عہدیداروں کو فائدہ ممکن ، سرینواس گوڑ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔12مئی(سیاست نیوز) علاقہ تلنگانہ میں پولیس ملازمین کے تبادلوں اور عہدوں پر ترقی کے عمل کو فی الفور روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر تلنگانہ گزیٹیڈ افیسرس اسوسیشن مسٹر سرینواس گوڑ نے ریاستی وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پولیس عہدیداروں کی تجربہ کی بنیادپر عبوری فہرست کی ترتیب کے بغیر وزارت داخلہ کی جانب سے 22مئی 2014کوجی او نمبر54کی اجرائی عمل میں آئی جو چند عدالتی احکامات کی تکمیل کے نام پر جاری کیا گیا مگر مذکورہ جی او کی اجرائی کا مقصد سیما آندھرا پولیس عہدیداروں کو فائد ہ پہنچانے کا تھا۔ ٹی جی اوز بھون ‘ نامپلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سرینواس گوڑ نے کہاکہ ریاست کی تقسیم کے موقع پر ریاستی وزیر داخلہ کی جانب سے اس قسم کے جی او کی اجرائی کا کوئی جواز ہی نہیںہے باوجود اسکے متعلقہ وزارت کے ذمہ داران نے عجلت میں جی او جاری کردیا۔ مسٹر سرینواس گوڑ نے کہاکہ مذکورہ جی او نمبر54سادہ لباس پولیس ملازمین کے لئے نقصاندہ ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے جی او کی اجرائی اور مابعد پولیس ملازمین کے تقررات بشمول تبادلوں میں بے شمار دھاندلیوںکا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسیشن کوتلنگانہ پولیس ملازمین کیساتھ ہوئی ناانصافیوں اور جی او کی اجرائی میں پیش آئی بے ضابطگیوں کی سخت الفاظ میںمذمت کرتا ہے انہوںنے مزید کہاکہ ریاست کی تقسیم کے موقع پر تلنگانہ کے کسی بھی سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر ٹی جی اوز خاموشی اختیار نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میںٹی جی اوز نے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے نمائندگی کی ہے تاکہ تلنگانہ کے پولیس ملازمین( سادہ لباس) کے ساتھ انصاف کا معاملہ کیا جائے اور ریاست کی مکمل تقسیم تک کسی بھی قسم کا تقرر یا تبادلے پر فوری روک لگائے۔

TOPPOPULARRECENT