Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس میں بھرتیاں ‘ آج سے آن لائین درخواستوں کا حصول

پولیس میں بھرتیاں ‘ آج سے آن لائین درخواستوں کا حصول

حیدرآباد /10 جنوری (سیاست نیوز)   تلنگانہ پولیس میں 9 ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی ویب سائیٹ پر آن لائین درخواستوں کے حصول کا کل /11 جنوری سے آغاز ہوگا ۔ آن لائین درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ /4 فبروری کی نصف شب تک ہے ۔ ریکروٹمنٹ کی ویب سائیٹ www.tslprb.in کے ذریعہ درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں اور درخواست داخل کرنے سے قبل می سیوا ، ای سیوا یا اے پی آن لائین میں مقررہ فیس جمع کرنی ہوگی ۔ خواہشمند امیدوار اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے بھی آن لائین فیس داخل کرسکتے ہیں ۔ ریکروٹمنٹ بورڈ چیرمین ڈاکٹر جے پرونا چندر راؤ نے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کے ساتھ درخواستوں کی خانہ پری کریں ۔

TOPPOPULARRECENT