Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس میں 14 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کو حکومت کی منظوری

پولیس میں 14 ہزار سے زائد جائیدادوں پر تقررات کو حکومت کی منظوری

حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) حکومت نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررات کو منظوری دی ہے۔14177 مختلف سطح کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں محکمہ فینانس نے آج جی او ایم ایس نمبر 8 جاری کیا۔ یہ تقررات تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ عمل میں آئیں گے۔ تقررات کیلئے جن جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ان میں سب انسپکٹر (سیول ) 710، سب انسپکٹر ( آرمڈ سرویس ) 275 ، سب انسپکٹر ( ایس اے آر سی پی ایل ) 5 ، سب انسپکٹر ( ٹی ایس ایس پی ) 175 ، سب انسپکٹر (15 بٹالین ) 16 ، سب انسپکٹر ( کمیونکیشن ) 29 ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( فنگر پرنٹ بیورو ) 26 ، پولیس کانسٹبلس سیول 5002 ، پولیس کانسٹبل ( آرمڈ ریزرو ) 2283، پولیس کانسٹبلس ( ایس اے آر سی پی ایل ) 53 ، پولیس کانسٹبلس ( اسپیشل پولیس ) 4816 ، پولیس کانسٹبلس (15 بٹالین ) 556، پولیس کانسبٹلس ( پولیس ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن ) 89 اور پولیس کانسبٹلس ( کمیونکیشنس ) 142 شامل ہیں۔ تلنگانہ پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ تقررات کیلئے اقدامات کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT