Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس میں 14,177 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری

پولیس میں 14,177 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کو منظوری

حیدرآباد۔ 15 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے محکمہ پولیس میں 14,177 مختلف زمروں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے بالآخر منظوری دیدی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی محکمہ داخلہ نے احکامات جاری کئے اور احکامات میں بتایا گیا کہ ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے تحت ان جائیدادوں کو تلنگانہ ریاستی سطح کے پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ تقررات بہت جلد کئے جائیں گے۔ سیول پولیس کانسٹیبلس کی 5002 جائیدادوں کے بشمول 7 مختلف شعبہ جات کی پولیس جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT