Monday , April 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / پولیس نے شائقین کو پھول اور چاکلیٹس دیئے

پولیس نے شائقین کو پھول اور چاکلیٹس دیئے

لاہور۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )عام طور پر پاکستان میں پولیس والے خوف کی علامت تسلیم کئے جاتے ہیں لیکن پاکستان سوپر لیگ پلے آف کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کے اطراف ٹریفک وارڈن تماشائیوں میں پھول اور چاکلیٹ تقسیم کرتے ہوئے دکھائے دیئے۔پولیس والوں کو یہ رویہ تماشائیوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کرتا رہا۔لاہورکی انتظامیہ شہریوں میں خوشیاں بانٹنے کی مہم میں بھی مصروف ہے اور خواتین ٹریفک وارڈنز راہگیروں اور مسافروں میں پھول اور چاکلیٹس تقسیم کرکے انہیں خوشی دیتی رہیں۔

 

شکیب شیشہ توڑنے کے قصوروار
کولمبو۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )نداہاس ٹرافی میں سری لنکا کیخلاف سنسنی خیز آخری مقابلے میں بنگلہ دیش کی کامیابی کے بعد ڈریسنگ روم کا شیشے کا دروازہ چکنا چور ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کو اس حرکت کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے جن کا نام میچ ریفری کرس براڈ کو دے دیا گیا۔یادرہے کہ سری لنکامیں بنگلہ دیشی ٹیم تنازعہ کا شکار رہی۔

TOPPOPULARRECENT