Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس نے مفرور ملعون کو گرفتار کرلیا ،جمعہ کے پیش نظر پرانے شہر میں سخت چوکسی

پولیس نے مفرور ملعون کو گرفتار کرلیا ،جمعہ کے پیش نظر پرانے شہر میں سخت چوکسی

حیدرآباد۔ 18 اکتوبر (سیاست نیوز) رسول اکرم ؐ اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مسلمانوں کی سخت برہمی و ناراضگی کے بعد سٹی پولیس نے مفرور ملعون کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل دیا تھا اور سابق میں خدمات انجام دے چکے تجربہ کار پولیس عہدیداروں کو حالات کے پیش نظر طلب کرلیا تھا جو کل رات ہی سے پرانے شہر میں کیمپ کئے ہوئے ہیں۔ جن میں کمشنر پولیس راما گنڈم مسٹر ستیہ نارائنا اور ڈی سی پی ٹریفک بابو راؤ شامل ہیں۔ علاقہ میں گزشتہ دنوں سے جاری بے چینی اور ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کے سبب پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے اس ملعون سید عباس رضوی کو نامعلوم مقام سے گرفتار کرلیا اور میر چوک پولیس اسٹیشن میں اسے رکھا گیا۔ پولیس نے برہمی اور امکانی احتجاج کے سبب جمعہ کے پیش نظر علاقہ میں طلائی گردی بڑھا دی ہے اور سخت چوکسی اختیار لئے ہوئے ہے۔ گستاخ رضوی کے بیان سے مسلمانوں میں برہمی پائی جاتی ہے اور کئی پولیس اسٹیشنوں میں اس کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT