Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / پولیس نے ’ طالبان‘ سے بھی بدتر سلوک کیا: پونم پانڈے

پولیس نے ’ طالبان‘ سے بھی بدتر سلوک کیا: پونم پانڈے

ممبئی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہفتہ کی شب کو میرا روڈ میں اپنی رہائش گاہ سے بالکل قریب متنازعہ شخصیت پونم پانڈے سے پولیس نے عام مقام پر اپنی کار میں ایک شخص کے ساتھ بے حیائی کرنے پر ان سے پوچھ گچھ کی تھی لیکن بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ کار میں پونم کے ساتھ ان کا بھائی آدتیہ پانڈے تھا۔ اس واقعہ پر دلبرداشتہ پونم پانڈے نے کہا کہ پولیس کا روی

ممبئی۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ہفتہ کی شب کو میرا روڈ میں اپنی رہائش گاہ سے بالکل قریب متنازعہ شخصیت پونم پانڈے سے پولیس نے عام مقام پر اپنی کار میں ایک شخص کے ساتھ بے حیائی کرنے پر ان سے پوچھ گچھ کی تھی لیکن بعد ازاں یہ معلوم ہوا کہ کار میں پونم کے ساتھ ان کا بھائی آدتیہ پانڈے تھا۔ اس واقعہ پر دلبرداشتہ پونم پانڈے نے کہا کہ پولیس کا رویہ تو طالبان سے بھی بدتر تھا۔ رات کے 10:30بجے تھے اور ممبئی شہر چمک دمک اور رونق کے مطابق اسے زیادہ تر نہیں کہاجاسکتا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میں نے کم کپڑے پہنے تھے ۔ چلئے اگر پہنے بھی ہوں گے تو کیا میں سڑکوں پر ناچ رہی تھی یا پھر برقعہ پہن کر باہر آؤں۔ نہ تو میں کار بیٹھ کر شراب نوشی کررہی تھی اور نہ ہی کوئی جنسی فعل انجام دے رہی تھی۔ پولیس نے محض سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے پونم پانڈے کو گرفتار کرنے کا اسکینڈل پھیلایا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مجھے گرفتار نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT