Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / پولیس وین پر بم حملے میں 11 ہلاک، 36 زخمی

پولیس وین پر بم حملے میں 11 ہلاک، 36 زخمی

استنبول۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے شہر استنبول کے وسطی علاقے میں پولیس کی ایک گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ 36 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل “ٹی آر ٹی” کے مطابق استنبول کے علاقے ‘بایزید’ سے گزرنے والی پولیس بس کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ استنبول کے گورنر کے مطابق کار بم دھماکے میں سات پولیس اہلکاروں سمیت چار شہری ہلاک ہوچکے ہیں اور 36 افراد زخمی ہیں جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ ان افراد میں سے تین کی حالت انتہائی نازک ہے۔ جائے حادثہ پر ایمبولنس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر روانہ کردی گئی تھیں۔ دھماکے کے بعد استنبول یونیورسٹی نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئیے۔

TOPPOPULARRECENT