Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / پولیس ٹریننگ کے دوران قلب پر حملہ سے کانسٹیبل فوت

پولیس ٹریننگ کے دوران قلب پر حملہ سے کانسٹیبل فوت

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) پولیس ٹریننگ کے دوران قلب پر حملہ سے ایک پولیس ملازم فوت ہوگیا ۔ جوبلی ہلز پولیس نے یہ بات بتائی ۔ 44 سالہ شیخ صادق باشاہ جو ورنگل ممنور 4 ویں بٹالین سے وابستہ کانسٹیبل تھا ۔ ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے بعد تربیت کیلئے حیدرآباد آیا تھا اور یوسف گوڑہ کوارٹرس میں زیر تربیت تھا ۔ رول کال پریڈ کے بعد صادق باشاہ کھانا کھانے کیلئے گیا اور واپس نہیں آیا ۔ یہ کانسٹیبل ذرائع کے مطابق سوگیا تھا ۔ بٹالین کے دیگر ملازم ساتھیوں نے اس کیا حالت دیکھ کر فوری ہاسپٹل سے رجوع کیا جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورہ پر صادق باشاہ کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT