Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / پولیس پر گائو اسمگلروں کی فائرنگ

پولیس پر گائو اسمگلروں کی فائرنگ

الور،11اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں الور ضلع کے مانڈنا تھانہ علاقہ کے بھیم سنگھ پورہ گاؤں کے نزدیک رات میں گائو اسمگلروں نے پولیس پر گولیاں چلائیں لیکن اسمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر اور گائیوں سے بھری گاڑی کو چھوڑ کربھاگ نکلے ۔ بہروڑ کے ڈی ایس پی پرمال سنگھ نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر علاقہ میں ناکہ بندی کی گئی تھی، پولیس کی گاڑی دیکھ کر اسمگلر گاڑی کو کچے راستہ پرلے جانے کی کوشش کرنے لگے جس میں ناکام رہنے پر اسمگلروں نے پولیس پر گولیاں چلانی شروع کردی اور بعد میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر موقع سے فرار ہوگئے ۔ اسمگلروں کی گولیوں سے کسی پولیس جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔موقع پر تقریباً نصف درج گائیں زخمی پائی گئیں۔ گائو اسمگلروں نے گائیوں کو پک اپ میں بری طرح سے اوپر سے نیچے تک ٹھونس رکھا تھا۔ پولیس اسمگلروں کے نام اور لوکیشن ٹریس کر لی ہے۔
سبھی اسمگلر میوات کے بتائے جاتے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT