Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس کارڈن سرچ کے باوجود ملاوٹی اشیاء ، عوام خوفزدہ

پولیس کارڈن سرچ کے باوجود ملاوٹی اشیاء ، عوام خوفزدہ

پولیس کی جانبداری کے خلاف عوام کا عدالت سے رجوع ہونے پر غور ، ڈی سی پی ساؤتھ زون پر الزامات
حیدرآباد /8 جولائی ( سیاست نیوز ) پرانے شہر حیدرآباد میں ان دنوں جاری دھاوے اور پولیس کی کارروائیاں عوام میں خوف و دہشت کا سبب بن گئی ہیں ۔ ملاوٹی اور ناقص غذائی اشیاء و دیگر کاروائیاں عوام میں راحت کے بجائے دہشت کا سبب بن رہے ہیں ۔ پرانے شہر کے بیشتر علاقوں میں یہ عوامی تاثر دیکھا گیا ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ پولیس کی تلاشی مہم چوکسی اور کارڈن سرچ کے باوجود جرائم رکنے کا نام نہیں لیتے اور نہ ہی جرائم کا تدارک ہو پارہا ہے ۔ آئے دن ایک نہ ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آرہا ہے ۔ بار بار علحدہ علحدہ اور مختلف انداز سے پولیس کی کارروائیاں پرانے شہر کو بدنام کرنے اور پرانے شہر کی ایسی شکل پیش کرنے کا سبب بن رہی ہیں کہ آیا اسی علاقہ میں سارے مسائل موجود ہیں ۔ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والوں نے پنا الگ الگ تاثر پیش کیا ۔ ایک طرف ملک بھر میں عمل میں لائے گئے جی ایس ٹی سے عوام و تاجرین پریشان ہیں تو دوسری طرف ملاوٹی اشیاء اور نقلی اشیاء کی تیاری میں جاری کاروائیاں اصل تاجرین کو بھی اپنی زد میں لینے کا سبب بن رہی ہیں۔ شہر کے پانچ زونس میں پرانا شہر ساؤتھ زون اپنی الگ شناخت رکھتا ہے ۔ جبکہ شہر کے دیگر زونوں میں بھی کاروبار بڑی مارکٹ بلکہ پرانے شہر سے زیادہ بڑی مارکٹس منڈیاں اور کاروباری پائے جاتے ہیں لیکن مسلسل کارروائیاں صرف پرانے شہر کی حد تک ہی محدود دکھائی دیتی ہیں ۔ حالانکہ پولیس کی جانب سے شروع کردہ چند نئے اقدامات اور کاررائیوں کو سماج کی اکثریت نے سراہا ہے ۔ لیکن اسی پرانے شہر کی عوام کا یہ بھی تاثر ہے کہ آیا کارروائی کے بہانے آخر کیا کرنا چاہتی ہے ۔ ایک ہی علاقہ میں ایک سے زائد مرتبہ کارروائیاں اور مخصوص علاقوں میں دھاوے عوام میں بے چینی کا سبب بنے ہوئے ہیں ۔ پرانے شہر میں پولیس پر اس طرح کے الزامات بھی پائے جاتے ہیں کہ پولیس سیاسی اشاروں پر ایسی کارروائیاں کرتی ہے اور گذشتہ روز قبل چندرائن گٹہ علاقہ میں ہوئے کارڈن سرچ آپریشن کے دوران پولیس کے اقدام پر اس طرح کے الزامات لگائے گئے اور باضابطہ پولیس کے اعلی عہدیداروں کے خلاف متاثرین نے عدالت سے رجوع ہونے کا فیصلہ بھی کیا اور پولیس بالخصوص ڈی سی پی ساؤتھ زون پر الزام لگایا کہ انہوں نے کارڈن سرچ آپریشن کے دوران چند افراد کو مبینہ طور پر اراضیات کا قبضہ دلایا ہے ۔ تاہم دونوں فریقین کے آپسی معاملات کچھ اور ہی ہوں لیکن پولیس اپنی کارروائی سے الزامات کی زد میں آگئی ۔ ان دنوں پرانے شہر میں نقلی اور ملاوٹی اشیاء کے خلاف کارروائی زور و شور سے جاری ہے تاہم اس دوران گوداموں پر بھی دھاوے و کارروائیاں مخصوص علاقوں تک محدود رہنے کی عوامی شکایت پائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT