Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / پولیس کامپلکس پر فدائین حملہ، 8سیکورٹی جوان اور 3جنگجو ہلاک

پولیس کامپلکس پر فدائین حملہ، 8سیکورٹی جوان اور 3جنگجو ہلاک

5 افراد زخمی ، جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں عسکریت پسندوں کا رات دیر گئے ہلّہ
سری نگر 26اگست (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جنگجوؤں کی طرف سے ڈسٹرک پولیس لائنز پر کئے گئے فدائین حملے میں سی آر پی ایف کے چار اہلکاروں سمیت 8سیکورٹی فورس اہلکار ہلاک جبکہ 5 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں ریاستی پولیس کے دو اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار شامل ہیں۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین جاری مسلح تصادم میں 3جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ ا سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہمارے زخمی اہلکاروں میں سے دو جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ جنگجو تنظیم جیش محمد نے اس فدائین حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔جنوبی کشمیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قصبہ پلوامہ میں آزادی حامی احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسزکے مابین جھڑپیں شروع ہوئی ہیں۔ ان اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیاہے ۔ انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کے طور پر ضلع پلوامہ میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT