Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس کانسٹبلس اور ایس آئی کیلئے تحریری امتحان تاریخ کا اعلان، اتوار کو ایک ماڈل ٹسٹ تمثیلی امتحان

پولیس کانسٹبلس اور ایس آئی کیلئے تحریری امتحان تاریخ کا اعلان، اتوار کو ایک ماڈل ٹسٹ تمثیلی امتحان

حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) پولیس کانسٹبلس کے 16925 جائیدادوں پر تقررات کیلئے 4,79,116 امیدواروں نے درخواستیں دیں۔ ان کا امتحان 30 ستمبر کو منعقد ہے۔ سب انسپکٹرس سیول کی 1271 جائیدادوں کے لئے 1,88,715 امیدواروں نے درخواستیں داخل کیں۔ ان کا امتحان 26 اگسٹ کو ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ کے تحت تقررات ہونگے اور امتحانی پرچہ جے این ٹی یو کے تحت سابقہ طرز پر تیار ہوگا۔ پہلے مرحلہ کے پریلمنری امتحان میں کامیابی کے بعد دوسرے مرحلہ کے فزیکل ٹسٹ کیلئے منتخب کیا جائیگا۔ ان اقلیتی امیدواروں کیلئے 200 نشانات ہیں۔ ایک ماڈل ٹسٹ ( تمثیلی امتحان) اتوار 15 جولائی کو 11 بجے تا دو بجے دن تین گھنٹے کا سری چندرا کالج متصل چارمینار پٹرول پمپ شاہ علی بنڈہ روڈ پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار وقت پر شرکت کریں۔

سونامی وارننگ پر ورکشاپ
حیدرآباد 10 جولائی ( پی ٹی آئی ) سونامی وارننگ سنٹر آپریشنس اور دوسرے متعلقہ امور پر ایک بین الاقوامی ورکشاپ کا آج افتتاح عمل میں آیا ۔ سکریٹری مرکزی وزارت ارتھ سائینس ڈاکٹر مادھون راجیون نے ہندوستانی سونامی وارننگ سنٹر اور انڈین نیشنل سنٹر فار اوشین انفارمیشن حیدرآباد کی پیشرفت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

TOPPOPULARRECENT