Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / پولیس کانسٹبلس عہدے کیلئے 17 نوجوان منتخب رکروٹمنٹس کے منتخبہ افراد کی فہرست کی اجرائی

پولیس کانسٹبلس عہدے کیلئے 17 نوجوان منتخب رکروٹمنٹس کے منتخبہ افراد کی فہرست کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 19 فبروری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے پولیس رکروٹمنٹس کے منتخبہ افراد کی فہرست جاری کی گئی ۔ اس جاری کردہ فہرست کی روشنی میں ایک معمولی موضع (گاوں) سے ہی وقت واحد میں (17) افراد کے منتخب ہونے کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ موضع ملاورم ‘ تلاڈا منڈل ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں نے ملازمت کے حصول کی کوشش میں پولیس رکروٹمنٹس میں حصہ لیا۔ اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرلی ۔ جبکہ موضع ملاورم سے چند نوجوان پولیس رکروٹمنٹس میں حصہ لیئے تھے جن کے منجملہ 16 نوجوان بحیثیت پولیس کانسٹبلس منتخب ہوئے ۔ جن میں سیول پولیس کانسٹبلس کی حیثیت دو آرمڈ ریزرو پولیس میں (5) ایس پی ایف (اسپیشل پروٹیکشن فورس) میں دو پولیس کمیونیکیشن میں ایک ٹی ایس ایس (تلنگانہ اسپیشل پولیس) میں 7 منتخبہ نوجوان شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جو نوجوان پولیس رکروٹمنٹس میں منتخب ہوئے ہیں ان میں اکثریت انجینئرنگ ڈگری ‘ پوسٹ گریجویشن ڈگری اور گریجویشن ڈگریاں رکھنے والوں کی بتائی جاتی ہیں ۔ پولیس رکروٹمنٹ کے نتائج کی اطلاع ملنے پر اس موقع پر ایک تہوار کا ماحول پایاجاتا ہے۔ کیونکہ ہر کوئی اپنے موضع سے اتنی کثیر تعداد میں پولیس رکروٹمنٹ میں منتخب ہونے پر مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT