Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / پولیس کانسٹبل محمد سلیم کو پہلے انعام، اب معطلی

پولیس کانسٹبل محمد سلیم کو پہلے انعام، اب معطلی

پٹنہ۔/25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) محمد سلیم الدین وہی پولیس کانسٹبل ہیں جنہوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان گری راج سنگھ کے گھر سے چوری ہوئی اشیاء کو ایک آٹو سے پکڑا تھا اور اب اسی سلیم الدین کو ایک آٹو والے سے رشوت وصولی کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ گری راج سنگھ کے گھر میں ہوئی چوری کے بعد جو چیزیں برآمد ہوئی تھیں ان میں ایک کروڑ روپئے سے

پٹنہ۔/25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) محمد سلیم الدین وہی پولیس کانسٹبل ہیں جنہوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان گری راج سنگھ کے گھر سے چوری ہوئی اشیاء کو ایک آٹو سے پکڑا تھا اور اب اسی سلیم الدین کو ایک آٹو والے سے رشوت وصولی کے الزام میں معطل کیا گیا ہے۔ گری راج سنگھ کے گھر میں ہوئی چوری کے بعد جو چیزیں برآمد ہوئی تھیں ان میں ایک کروڑ روپئے سے زیادہ نقد رقم بھی تھی۔ گری راج سنگھ کے گھر چوری کے معاملہ کی جانچ ابھی بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ پٹنہ میں ایک آٹو ڈرائیور نارائن پرساد نے ٹریفک پولیس ایس پی راجیو مشرا سے شکایت کی تھی کہ سلیم الدین نے ان سے بطور جرمانہ گیارہ سو روپئے وصول کئے اور رسید صرف 100روپئے کی دی۔ اس سلسلہ میں ٹریفک ایس پی راجیو مشرا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں الزام ثابت ہونے کے بعد سلیم الدین کو معطل کیا گیا ہے اور آگے کی کارروائی محکمہ جاتی تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر کی جائے گی۔

اس دوران سلیم الدین نے کئی بار رابطہ کرنے کے بعد صرف اتنا کہا کہ انہیں اس معاملہ میں کچھ نہیں کہنا ہے۔ واضح رہے کہ 7جولائی کو بی جے پی کے رکن پارلیمان گری راج سنگھ کے گھر چوری ہوئی تھی اسی دن پولیس کانسٹبل سلیم الدین نے پٹنہ کے پیر بھور تھانہ کے باہر چوری کیا ہوا سامان ایک آٹو سے برآمد کیا تھا تب مقامی میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق سلیم الدین کانسٹبل کو چوری کے ملزم نے رشوت کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرادیا تھا۔ اس ایمانداری کیلئے پٹنہ کے اعلیٰ پولیس عہدیدار منو مہاراج نے 8جولائی کو ہی سلیم الدین کو 5ہزار روپئے کا نقد انعام بھی دیا تھا۔ تاہم اب ایک دوسرے واقعہ میں ان کے خلاف شکایت کی تحقیقات کے دوران انہیں معطل کر دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT