Thursday , April 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / پولیس کانسٹبل کے قتل میں ملوث دو افراد گرفتار

پولیس کانسٹبل کے قتل میں ملوث دو افراد گرفتار

آرمور ۔ 21 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور اے سی پی شیواکمار نے صحافیوں کو بتایاکہ 7؍ جنوری کوپولیس کانسٹبل نگیش کی گمشدگی کی درخواست پر کیس درج کیاگیا تھا ۔ لیکن اس کیس کی مکمل جانچ کے بعد اس کے قتل میں ملوث گوڈا دیویندر اور سلیم نامی ملزمین کو گرفتاری کیا گیا ۔ اے سی پی نے تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ پولیس نگیش رفع حاجت کے لئے آرمور کے شہر پرکٹ تالاب میں گیا ۔ اس کا پیچھا کرتے ہوئے گوڈا دیویندر ‘ سلیم قریب آئے ۔ اور اس کے پاس روپئے نکالنے کی کوشش کی جس پر نگیش حرکت میںآنے پر اس کے سر پر لکڑی سے طاقتور وار کیا ۔ اور اس کے پاس موجود 350 روپئے سونے کی انگوٹھی اور ایک آئی فون لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نگیش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہیں پر فوت ہوگیا ۔ شیوا کمار نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یہ کامیاب تحقیقات مسروقہ سیل فون کی مدد سے کی گئی ۔ ان ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 5 سیل فون طلائی چین حاصل کرتے ہوئے انہیں ریمانڈ کو بھیجدیا گیا ۔ بتایا گیا کہ سلیم نامی ملزم اس سے قبل دو قتل اور سرقہ کی کیس میں ملوث ہے ۔ یہ صحافتی میٹنگ میں اے سی پی شیواکمار ‘ ایس ایچ او سیتارام ‘ ایس آئی کے گوپی ‘ ملیش ‘ رمیش اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT