Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / پولیس کانسٹیبل کی خودکشی

پولیس کانسٹیبل کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 7 فروری (سیاست نیوز) خاتون سے ناجائز تعلقات کے الزام کا سامنا کررہے ایک پولیس کانسٹیبل نے ٹرین کی پٹریوں پر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ مغلپورہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل 24 سالہ سندیپ کمار نے کل مولی علی ریلوے اسٹیشن کے قریب انتہائی اقدام کرلیا۔ اس کانسٹیبل کے خلاف شمس آباد پولیس سے خاتون کے شوہر نے شکایت کی تھی جس خاتون سے ناجائز تعلقات کے الزامات کا سندیپ سامنا کررہا تھا۔ سندیپ پر کارروائی کے اقدامات کئے جارہے تھے اور وہ اس خوف سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔ چند عرصہ قبل سندیپ کی دوستی فیس بک کے ذریعہ ایک خاتون سے ہوئی تھی اور بتایا جاتا ہیکہ ان دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے تھے۔ خاتون کے شوہر نے اس بات کا بھانڈا پھوڑا تھا۔ شکایت کے بعد کانسٹیبل کو مغلپورہ سے ہیڈکوارٹرس سے جوڑ دیا گیا تھا اور اس واقعہ کے بعد سے سندیپ دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT