Monday , July 23 2018
Home / Top Stories / پولیس کا ’’نقلی شیر‘‘ سے 45 منٹ تک مقابلہ، شرارت کس کی؟

پولیس کا ’’نقلی شیر‘‘ سے 45 منٹ تک مقابلہ، شرارت کس کی؟

لندن ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہفتہ کے روز اسکاٹ لینڈ کے ابیرڈینشائر پولیس کو ایک ’’غراتی ہوئی‘‘ شب گزارنی پڑی کیونکہ شام کے اوقات میں پولیس کو ایک فون کال موصول ہوئی جو کسی انتہائی حساس اور ذمہ دار شہری کی جانب سے کی گئی تھی جس کے مطابق اس نے اپنے کھیت میں ایک بڑے جانور کو (شیر) بیٹھا ہوا دیکھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر متعدد گاڑیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گئی جو ہیٹن میں واقع ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے قریب میں واقع ایک وائلڈ لائف پارک (چڑیا گھر) سے بھی رابطہ قائم کرکے یہ پوچھا کہ آیا چڑیا گھر سے کوئی جانور فرار ہوا ہے۔ 45 منٹ تک شیر کے ساتھ ’’آنکھ مچولی‘‘ کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ وہ ایک نقلی شیر ہے یعنی ایسا بڑا کھلونا جس میں صرف بھوسہ بھرا ہوا ہے۔ اس واقعہ کے فیس بک پر عام ہونے کے بعد لوگوں نے اسے پڑھ کر قہقہے لگائے۔ البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ شرارت کس نے کی؟۔

TOPPOPULARRECENT