Monday , October 22 2018
Home / جرائم و حادثات / پولیس کا کارڈن سرچ آپریشن ،7 مشتبہ افراد گرفتار

پولیس کا کارڈن سرچ آپریشن ،7 مشتبہ افراد گرفتار

حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) سلطان بازار علاقہ شمشیر باغ اور پاڑدی واڑہ علاقہ میں پولیس نے آج کارڈن سرچ آپریشن کیا اور 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے موٹر سائیکلیں اور آٹوز بھی ضبط کرلئے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سلطان بازار شریمتی ایم چیتنا کی زیرقیادت پولیس کی 7 خصوصی پارٹیوں نے آج شام 5 بجے تا 7 بجے تک شمشیر باغ اور پاڑدی واڑی علاقہ میں گھر گھر تلاشی مہم کی اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کارروائی میں پولیس نے دستاویزات کی عدم موجودگی پر 42 موٹر سیکلیں اور ایک آٹو ضبط کرلیا۔ کارڈن سرچ آپریشن کے اختتام پر اے سی پی سلطان بازار نے مقامی عوام سے بات چیت کی اور علاقہ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ بات چیت کے دوران مقامی عوام نے پولیس سے شکایت کی کہ اُن کے علاقوں میں غیر مجاز پارکنگ سے اُنھیں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں اور اُن کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT