Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / پولیس کمپلینٹ اتھاریٹی کی تشکیل میں تاخیر‘ حکومت مہاراشٹرا کی وضاحت

پولیس کمپلینٹ اتھاریٹی کی تشکیل میں تاخیر‘ حکومت مہاراشٹرا کی وضاحت

ممبئی۔/12نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) اسٹیٹ پولیس کمپلینٹ اتھاریٹی مہاراشٹرا کی تشکیل میں رکاوٹ کی اہم وجہ ضلع سطح سے ارکان کے تقررات میں تاخیر ہے۔ قانون حق معلومات کے تحت ایک سوال کے جواب میں اطلاع دی گئی۔ اس اتھاریٹی کے قیام کا مقصد پولیس عملہ کے خلاف غلط چال چلن، فرائض سے غفلت، اختیارات کا بیجا استعمال، کرپشن اور لاپرواہی کی شکایات کا جائزہ لینا ہے ۔ محکمہ داخلہ نے آر ٹی آئی کارکن جتندر گھاوگے کے سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر چیکہ ریاستی سطح پر اتھاریٹی کے ارکان کو قطعیت دے دی گئی ہے لیکن ضلع سطح پر ارکان کے انتخاب کا عمل ہنوز جاری ہے۔ حکومت نے جاریہ سال25 مئی کو پولیس کمپلینٹ اتھاریٹی کے قیام کیلئے اعلامیہ جاری کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT