Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / پولیس کو ایک شخص کی نعش دستیاب

پولیس کو ایک شخص کی نعش دستیاب

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ جو مشتبہ انداز میں پائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ بی راملو جو پیشہ سے کسان تھا ۔ راملو 8 فروری کے دن اپنے مکان سے نکلا تھا جو واپس نہیں لوٹا اور اس کی نعش کو پولیس نے برآمد کرلیا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد شبہ ظاہر کیا ہے کہ راملو نے زہریلی شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی ہوگی ۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT