Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس کو عوام دوست بنانے تربیتی کورسیس کا آغاز

پولیس کو عوام دوست بنانے تربیتی کورسیس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 22ستمبر ( پی ٹی آئی) حیدرآباد سٹی پولیس میں تحت کے زمرہ کے زائد از 7000 ملازمین ایک تربیتی کورسیس میں حصہ لیں گے جو پولیس فورس کو عوام دوست بنانے اور شہریوں کی شمولیت کے ساتھ جرائم کو روکنے کیلئے منعقد کیا جارہا ہے ۔ ’’ کمیونٹی پولنگ‘‘ کے زیر عنوان یہ تربیتی کورس آج سے یہاں شروع ہوا جس میں حیدرآباد سٹی پولیس سے وابستہ کانسٹبل سے سب انسپکٹر کی سطح کے 7,144 ملازمین حصہ لے رہے ہیں ۔ پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کورس کا بنیادی مقصد پولیس فورس میں ایسے اقدار اور ضابطوں کو اپنایا جائے جو ان میں عوام کی خدمت کے پختہ احساس کے ساتھ ‘ حوصلہ ‘ دیانتداری اور فرض شناس کے جذبہ کو تقویت حاصل ہوسکے ۔ اس پروگرام کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ پولیس فورس کو سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران ہر شہری کے حق کا احترام اور انہیں تسلیم کرنے کا درس بھی دیا جائے ۔ بیان میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اس پروگرام سے پولیس اور عوام میں بہتر ساجھیداری کی راہ ہموار ہوگی جس سے ایک محفوظ اور مستحکم سماج کی تعمیر میں مدد ملے گی ۔

TOPPOPULARRECENT