Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس کی آہنی رکاوٹ کمرہ میں تبدیل ، مقامی افراد کا اظہار نا پسندیدگی

پولیس کی آہنی رکاوٹ کمرہ میں تبدیل ، مقامی افراد کا اظہار نا پسندیدگی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( ابوایمل ) : تاریخی چارمینار کی خوبصورتی کو متاثر کرنے کے لیے کئی دہوں سے کوشش کی جارہی ہے ۔ ایسی ہی ایک کوشش شائد قانون نافذ کرنے والی پولیس نے بھی کی ہے ۔ چارمینار کے دامن میں پولیس نے کمرہ نما آہنی رکاوٹ کھڑی کی ہے اس پر پلاسٹک شیٹ اور کارٹونس کا چھت بھی نصب کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہمیشہ اس آہنی کمرہ میں چار پولیس اہلکار موجود رہتے ہیں ۔ چارمینار کے بالکل نیچے اس طرح کے ڈھانچہ سے اس تاریخی عمارت کی خوبصورتی متاثر ہورہی ہے ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ہندوستان کے عظیم الشان چارمینار پر یہ ایک بدنما داغ لگا دیا گیا ہو ۔ مقامی افراد اور سیاحوں نے پولیس رکاوٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چارمینار کا شمار ہندوستان کی عظیم الشان تاریخی عمارتوں میں ہوتاہے اور یہ پولیس آوٹ پوسٹ نہ صرف ٹریفک میں خلل بلکہ عمارت کی خوبصورتی متاثر کرنے کا باعث بن رہا ہے ۔ پولیس سیکوریٹی کے لیے دوسرے انداز اختیار کرسکتی ہے ۔ سلیقہ کے ساتھ آوٹ پوسٹ قائم کیا جاسکتا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اس دوسری رکاوٹ کو نکال پھینکتی ہے یا نہیں ۔ دوسری طرف شہریوں کا خیال ہے کہ اس آوٹ پوسٹ کو قریب میں واقع اے سی پی دفتر منتقل کرنا مناسب ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT