Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / پولیس کی اچانک تلاشی مہم ، غیر قانونی شراب ضبط

پولیس کی اچانک تلاشی مہم ، غیر قانونی شراب ضبط

حیدرآباد 3 مارچ (سیاست نیوز)جرائم کی روک تھام اور عوام میں احساس تحفظ کے فروغ کیلئے حیدرآباد سٹی پولیس شہر کے مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے محاصرہ اور تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج ساوتھ زون پولیس نے پرانے شہر کے علاقہ پرانا پُل پاردی واڑہ میں اچانک تلاشی مہم کی جس میں بھاری مقدار میں گڑمبہ اور غیر قانونی شراب ضبط کرلی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر وی ستیہ نارائنا کی قیادت میں آج چار مینار ڈیویژن سے تعلق رکھنے والی 22 پولیس کی ٹیموں نے علاقہ پاردی واڑہ میں اچانک تلاشی مہم چلائی ۔ اس علاقہ میں روڈی شیٹرس ‘گڑمبہ کے کاروباری اور فرقہ وانہ وارداتوں میں ملوث افراد کے مکانات بھی موجود ہیں۔ پولیس نے آج کی اچانک کارروائی میں گھر گھر تلاشی مہم چلائی جس میں 2500 گڑمبہ کے پیاکٹس اور 114 غیر قانونی شراب کی بوتلیں ضبط کرلی اور اس کاروبار میں ملوث ڈمپل ‘نریش ‘ آنند ‘روی ‘دھرما راج کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی شراب کی تیاری کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح پولیس نے پانچ روڈی شیٹرس سدھاکر ‘ انیل ‘ رشی بابو ‘ دیپ راج ‘این راجہ بابو کو حراست میں لے لیا ۔ ڈی سی پی ساوتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ پرانے شہر میں اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT