Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / پولیس کی رسوا کن کارروائی کا قانونی جواب دیا جائیگا : ظفر پہلوان

پولیس کی رسوا کن کارروائی کا قانونی جواب دیا جائیگا : ظفر پہلوان

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سابقہ کارپوریٹر حمزہ بن عمر الجابری المعروف ظفر پہلوان نے کہا کہ وہ پولیس کی رسوا کن کارروائی اور اقدامات کا قانونی طریقہ سے جواب دیں گے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پرانے شہر کے علاقہ میں سود خوروں کے خلاف کارروائی کے دوران مداخلت پر پولیس نے ظفر پہلوان کو گرفتار کرلیا تھا ۔ سابقہ کارپوریٹر آج اپنے مک

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سابقہ کارپوریٹر حمزہ بن عمر الجابری المعروف ظفر پہلوان نے کہا کہ وہ پولیس کی رسوا کن کارروائی اور اقدامات کا قانونی طریقہ سے جواب دیں گے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پرانے شہر کے علاقہ میں سود خوروں کے خلاف کارروائی کے دوران مداخلت پر پولیس نے ظفر پہلوان کو گرفتار کرلیا تھا ۔ سابقہ کارپوریٹر آج اپنے مکان میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کررہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے بار بار انکے خلاف پولیس کی کارروائی پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ وہ کسی غیر قانونی کام میںملوث نہیں ہیں لیکن انہیں غیر ضروری ماخوذ کر رہی ہے ۔ ان کے نام کے ساتھ روڈی شیٹر جوڑا جارہا ہے جبکہ وہ عدالت سے اسکے خلاف حکمنامہ حاصل کرچکے ہیں ۔ ظفر پہلوان نے پرزور انداز میں کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور کسی بھی قسم کے جرم سے ان کا تعلق نہیں ۔ انہیں زبردستی ایک سازش کے تحت بدنام کیا جارہا ہے ۔ ظفر پہلوان نے کہا کہ وہ ایک ریسلر ہیں اور ملک و ریاست کا نام روشن کرنے کوشاں ہیں اور خود انہوں نے کئی مرتبہ میڈلس حاصل کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ قانون کا سہارا لے کر سازشوں کا جواب دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT