Thursday , January 17 2019

پولیس کی غنڈہ گردی محبوب نگر پولیس اسٹیشن پر غریب نوجوان کو زدوکوبی

محبوب نگر۔/15نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر پی ایف ملازمین نے ایک نوجوان کو بے رحمی کے ساتھ زدوکوب کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹرین میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے غریب نوجوان سید جعفر ولد جمال الدین کو محبوب نگر نگر ریلوے اسٹیشن پر متعین آر پی ایف انسپکٹر اور کانسٹبل نے مبینہ طور پر شدید زدوکوب کیا اور یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ٹرین میں سموسے فروخت کرنے کیلئے جعفر سے ماہانہ دس ہزار روپئے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ و کونسلر، سید سعادت اللہ حسینی، محمد سلیم ارکان کمیٹی، یونس سلیم سماجی کارکن نے غریب نوجوان کو پولیس زدوکوب کی شدید مذمت کی اور آرپی ایف ملازمین کے اس واقعہ کو کھلی غنڈہ گردی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طویل عرصہ سے غریب افراد اپنا پیٹ پالنے کیلئے ٹرینوں میں سخت محنت کے ساتھ اشیاء فروخت کرتے ہیں۔ ایسے افراد کے ساتھ یہ حرکت بڑی گھناؤنی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خاطی ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور متاثرہ نوجوان کو علاج معالجہ کا معاوضہ دیا جائے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT