Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / پولیس کی مخبری کے شبہ میں 2 قبائیلوں کا قتل

پولیس کی مخبری کے شبہ میں 2 قبائیلوں کا قتل

ملکانگری ( اڈیشہ ) ۔ 15 ۔ اکٹوبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع ملکانگری کے ایک گاؤں میں ماویسٹوں نے 2 قبائیلوں کو پولیس مخبر کے شبہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا جب کہ نکسلائٹس سے متاثرہ اس ضلع میں 12 دن قبل بھی ایک قبائلی کو مار دیا گیا تھا ۔ کالی میلہ پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر مسٹر بی نندا نے بتایا کہ ماویسٹوں کا ایک گروپ کل شب موضع کناگوڑہ پر ہلہ بول دیا اور 2 قبائیلوں سومامادکیمی اور راما مادھی کو ان کے گھروں سے باہر کھینچ کر لایا اور گولی مار کر فرار ہوگئے ۔ ان کی نعش آج صبح گاؤں کے مضافات میں پائی گئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر نعشیں حاصل کرلی ہیں اور جائے وقوع سے دستیاب ایک چھٹی میں یہ تحریر تھا کہ ان افراد کو پولیس کی مخبری اور مخالف نکسلائٹس مہم میں اعانت کی سزا دی گئی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد سیکوریٹی فورسیس نے تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔ قبل ازیں 3 اکٹوبر کی شب موضع کندھاگوڑہ میں ایک 40 سالہ قبائلی ارجن کھارا کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT