Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس کی مشن چبوترہ خصوصی مہم

پولیس کی مشن چبوترہ خصوصی مہم

سینکڑوں نوجوان گرفتار ، نوجوانوں کے ساتھ والدین کی کونسلنگ
حیدرآباد  ۔ /21 اپریل (سیاست نیوز)  ساؤتھ زون پولیس نے کل رات پھر ایک مرتبہ آپریشن مشن چبوترہ خصوصی مہم کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائینا کی نگرانی میں پولیس کی 10 خصوصی ٹیموں نے رات 11 بجے تا صبح 3 بجے تک پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں چبوتروں اور سڑکوں پر گھومنے والے 192 نوجوانوں بشمول 24 کم عمر لڑکوں کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس نے حراست میں لئے گئے نوجوانوں کو فلک نما علاقہ میں واقع ایک شادی خانہ میں والدین کی موجودگی میں ان کی کونسلنگ کی ۔ ڈی سی پی مسٹر ستیہ نارائینا نے بتایا کہ فلک نما میں حال ہی میں کرتب بازی کے دوران ایک نوجوان جھلس گیا تھا اور پولیس نے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے آپریشن مشن چبوترہ کا دوبارہ احیاء کیا جس کے تحت نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT