Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / پولیس کی وردی میں رہزنی ،ہوم گارڈ گرفتار

پولیس کی وردی میں رہزنی ،ہوم گارڈ گرفتار

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) پولیس کی وردی میں رہزنی و سرقہ کی وارداتیں انجام دینے والے ایک ہوم گارڈ کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دیڑھ کیلو سونا ضبط کرلیا جو تقریباً 36 وارداتوں میں ملوث یہ ہوم گارڈ ہر روز نئی وارداتیں انجام دیتا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بالانگر ٹرافک پولیس سے وابستہ ایک ہوم گارڈ جو آفس میں کا

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) پولیس کی وردی میں رہزنی و سرقہ کی وارداتیں انجام دینے والے ایک ہوم گارڈ کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دیڑھ کیلو سونا ضبط کرلیا جو تقریباً 36 وارداتوں میں ملوث یہ ہوم گارڈ ہر روز نئی وارداتیں انجام دیتا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بالانگر ٹرافک پولیس سے وابستہ ایک ہوم گارڈ جو آفس میں کام کرتا تھا ۔ پولیس نے ایک خاتون کی اطلاع پر اس شک کے دائرہ میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور بالاآخر آج اس ہوم گارڈ 28 سالہ مہیندر سنگھ چوڈا کو گرفتار کرلیا اور میڈیا کے روبرو پیش کردیا ۔ مہیندر سنگھ چوپیشہ سے ہوم گارڈ ہے جو گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر آنے جان کے دوران تنہا خواتین کو نشانہ بناتا تھا اور رہزنی اور سرقہ کی وارداتیں انجام دیتا تھا ۔ پولیس نے ہوم گارڈ مہیندر سنگھ چوڈا کے ہمراہ مسروقہ اشیاء کو خریدنے والی 40 سالہ خاتون صندرو میری ڈینا لتا ساکن جیڈی میٹلہ کو بھی گرفتار کرلیا ۔ مہیندر سنگھ چوڈا بڑی چلاکی اور سفاکی سے رہزنی کی وارداتیں انجام دیتا تھا ۔ گھر سے دفتر آنے کے دوران واردات انجام دیکر دفتر میں بحال رہتا اس کی پرتیش زندگی پر چند عہدیداروں کو شبہ بھی ہونے لگا تھا ۔ مہنگی مہنگی ڈریسنگ اور نئی نئی گاڑیاں بدلنا اس کا ذوق بن گیا تھا ۔ جبکہ ہوم گارڈ کی ملازمت نہیں عام بات ہے کہ موٹر سائیکل کے اخراججات بھی مشکل سے برداشت ہوتے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈرنک اینڈ ڈرائیور ، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والے افراد کو حراستمیں لینے اور ان کی ضبط شدہ گاڑیوں سے بھی موٹر پارٹس کا یہ سرقہ کرلیا کرتا تھا ۔ ایک خاتون کی خفیہ اطلاع اور شکایت پر پولیس نے شک کے دائرے میں لیکر اس ہوم گارڈ کا پردہ فاش کردیا ۔ جیسے جیسے اس کی اصلیت اور وارداتوں کے سلسلہ انکشاف ہو رہا تھا پولیس کے اعلی عہدیدار بھی حیرت میں پڑھ گئے تھے ۔ اس نے جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں 17 صنعت نگر میں 4 بالا نگر میں ایک کوٹ پلی ہاوزنگ بورڈ میں 7 کوکٹ پلی میں 3 میاں پور میں 2 پیٹ بشیرآباد میں ایک اور الوال پولیس حدود میں واردات انجام دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT