Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / پولیس کی چوکسی کے باوجود رہزنوں کے حوصلہ بلند

پولیس کی چوکسی کے باوجود رہزنوں کے حوصلہ بلند

سرقہ کی سنگین وارداتیں ، پولیس کے لیے سوالیہ نشان

سرقہ کی سنگین وارداتیں ، پولیس کے لیے سوالیہ نشان
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد پولیس کی سخت چوکسی اور اقدامات کے باوجود سارقین اور رہزنوں کے حوصلے بلند نظر آرہے ہیں اور آئے دن سرقہ و رہزنی سنگین وارداتیں پولیس کی موجودگی و کارکردگی کے لیے چیالنج بنتی جارہی ہیں ۔ آج چندا نگر اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ حدود میں دو واقعات پیش آئی ۔ جہاں نامعلوم سارقوں نے 20 منٹ کے وقفہ میں دو وارداتیں انجام دیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک موٹر سیکل سوار دو افراد جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے تاہم سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ان کی تصاویر کو پولیس نے حاصل کرلیا ہے اور ان کی شناخت کے لیے واٹس ایپ گروپ و میڈیا کو جاری کردی گئیں ہیں ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ خاتون رجنی جو حڈا کالونی علاقہ کے ساکن سبرامنیم چاری کی بیوی ہے ، کے گلے سے منگل سوتر کا سرقہ کرلیا گیا ۔ صبح کی اولین ساعتوں میں یہ واردات پیش آئی جب کہ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ حدود میں بھی اس طرح کی ایک اور واردات پیش آئی ۔ تاہم کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے تفصیلات نہیں بتائی ۔ پولیس ان سارقوں کی تلاش میں جٹی ہوئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT