Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پولیس کی گاڑی کو کوئی چالان نہیں؟

پولیس کی گاڑی کو کوئی چالان نہیں؟

شمس آباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد آر جی آئی ٹریفک پولیس کی جانب سے نوپارکنگ علاقوں میں گاڑی رکھنے پر تصویر کھینچ کر چالانات کئے جارہے ہیں یا پھر انہیں ضبط کرکے بھاری چالانات ڈالے جارہے ہیں جبکہ نوپارکنگ میں پولیس کی گاڑی کھڑی رہنے پر اسے کوئی چالان نہیںکیا جاتا اور نہ ہی ضبط کیا جاتا ہے۔ صرف عام آدمی کیلئے ہی چالان کا سسٹم دکھائی دے رہا ہے۔ شمس آباد کے عوام میں ہر وقت بے چینی پائی جارہی ہے کہ کب کہاں سے کونسا ٹریفک پولیس والا ن کی گاڑی کی فوٹو کھینچ لے اور انہیں چالان ہوجائے۔ قانون سبھی کیلئے یکساں ہونا چاہئے۔ پولیس کی گاڑی کو چالان کیوں نہیں کیا جاتا۔ پولیس کی گاڑیوں کو چالان لازمی ہونا چاہئے۔ عام آدمی کو چالان کرکے پولیس بھاری رقم جمع کررہی ہے اور پولیس کی گاڑیوں کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT