Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

پولیس کی گھر گھر تلاشی مہم

حیدرآباد۔ 20 مارچ (سیاست نیوز) ویسٹ زون کے علاقہ ٹپہ چبوترہ میں پولیس نے کل رات دیر گئے اچانک کارڈن اینڈ سرچ آپریشن (گھر گھر تلاشی) کے دوران 47 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور 27 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر اے وینکٹیشور راؤ کی قیادت میں 150 پولیس ملازمین پر مشتمل 6 ٹیموں نے ٹپہ چبوترہ کے علاقہ جوش واڑی اور جھرہ میں گھر گھر تلاشی لی جس میں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT