Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / پولیس کی ہراسانی سے خاتون کی خودکشی

پولیس کی ہراسانی سے خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) چوری کے الزام میں پولیس کی پوچھ تاچھ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ الوال پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 36 سالہ خاتون رینوکا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رینوکا حشمت پیٹ علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی اور یہ خاتون گھریلو ملازمہ تھی اور بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک ڈاکٹر کے مکان میں کام کرتی تھی اور رینوکا نے چند روز قبل اس خاتون ڈاکٹر کے مکان میں کام چھوڑ دیا تھا اور اس خاتون ڈاکٹر نے مکان میں چوری ہونے کی شکایت متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کروائی تھی اور پولیس نے شک کی بنیاد پر گذشتہ روز رینوکا سے پوچھ تاچھ کی تھی تب سے خاتون دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT